لاہور شہر میں محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد سموگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کلمہ چوک تا لبرٹی چوک گلبرگ انسداد سموگ آگاہی واک کی قیادت کی۔ انسداد سموگ آگاہی واک میں ڈی سی لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی ٹی او لاہور سمیت سول سوسائٹی، سٹوڈنس، محکمہ ماحولیات، پیرا، ایم سی ایل سمیت، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسداد سموگ آگاہی کا آغاز ہے ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہر شہری تک آگاہی پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے جن ایریاز میں زیادہ سموگ تاریخ ہے وہاں پر آگاہی واکس اور کاوشیں متحرک کی جارہی ہیں، لاہور میں دھواں چھوڑنے والی اور بغیر فٹنیس گاڑیوں پر کریک ڈاون کیا جائیگا، 15 اکتوبر سے محکمہ ماحولیات لاہور میں بغیر فٹنیس لوڈر گاڑیوں کو پکڑ کر بندکر دے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بغیر کور ریت مٹی ٹرالیوں کے شہر میں داخلے پر مکمل پابندی ہے، ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہ جاری ہے ٹریفک روانی انٹر وینشنز کی جائیں گی، لاہور ڈویژن میں تمام پائرولسز پلانٹس مسمار ہوچکے ہیں، لاہور ڈویژن میں تمام بھٹوں اور انڈسٹری کی ای میپنگ مکمل ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں تمام 556اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ پر ہیں ہدایات خلاف ورزی پر بھٹےکو مسمار کردیا جائےگا، ہر صنعتی یونٹ حکومتی ہدایات کے مطابق سموگ کنٹرولر میکانزم نصب کرے، انسداد سموگ پر زیرو ٹالرنس ہے، بھٹے سے سیاہ دھویں پر متعلقہ اے سی سے جوابدہی ہوگی۔کمشنر لاہور مریم خان نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری و انتظامیہ ملکر ہی سموگ میں کمی لاسکتے ہیں دونوں کی ذمہ داریاں یکساں ہیں، انسداد سموگ کیلئے کوڑے کو آگ نہ لگائی جائے، خلاف ورزی پر شکایات و اطلاعات دیں فوری ایکشن ہوگا، ماحولیات سکواڈز 24گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں پیرا فورس ساتھ ان ایکشن ہے، حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ہر شعبہ ہائے زندگی کا فرد انسداد سموگ ایڈوائزری پر عملدرآمد کرے۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago



