وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مثالی گاؤں اور صاف پانی پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ میں خرابی کے فوری ازالے کیلئے ہیلپ لائن 1336 فعال کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مثالی گاؤں پراجیکٹس کی تکمیل کی ٹائم لائن طلب کر لی اور ہر گاؤں کی پہلے اور بعد کی تقابلی ویڈیوز پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 485 دیہات کو مثالی گاؤں میں بدلنے کے مشن پرتیزی سے جاری ہے۔ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے فیز ون کی تکمیل پر 59 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئیگی۔ ہر گاؤں میں واٹر سپلائی، سولر سسٹم ٹیوب ویل، گندے پانی کے تالابوں کی صفائی اور ڈرین وغیرہ کور کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 7500 دیہات کو دوسرے فیز میں مثالی گاؤں میں بدلنے کی اصولی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 30 جون تک دیہات میں گندے پانی کے تالابوں (چھپڑ)کی صفائی کا ہدف مقرر کر دیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 31 اگست تک دیہات میں سیپٹک ٹینک(پانی کی قدرتی فلٹریشن)کی تعمیر مکمل کر لی جائیگی۔ سیپٹک ٹینک میں ڈی سیلٹنگ کے بعد پانی آبپاشی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشاب اور چشتیاں میں بوٹلینگ پلانٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی اور راجن پور میں واٹر سپلائی کلسٹر بیسڈ سکیم 15 مئی تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خراب واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فوری مرمت اور بحالی یقینی بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آلودہ اور خراب ترین علاقوں میں ترجیحاًپینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی اور مرمت میں کوتاہی برداشت نہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پینے کا صاف پانی پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے۔ دیہات کو مثالی گاؤں میں بدلنے کا عزم ہر صورت پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں بسنے والوں کا وسائل پر مساوی حق ہے، انہیں یہ حق ضرور دیں گے۔
Read Next
9 منٹس ago
پنجاب تقرروتبادلے،علی شان ملک ڈپٹی سیکرٹری داخلہ تعینات،انور حسین فرخ کو چیف انجینئر ساؤتھ پبلک ہیلتھ کا اضافی چارج تفویض
40 منٹس ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام“ کی اصولی منظوری دیدی*
10 گھنٹے ago
*چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا سرگودھا کا دورہ*
1 دن ago
*مریم نواز شریف کا پنجاب بھر کی بنجر زمینوں کو بلیو اکانومی پروگرام سے آباد کرکے معاشی زونز میں تبدیل کرنے کا عزم*
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری کے علاقے کوٹلی ستیاں میں سکائی گلاس برج پراجیکٹ کی منظوری دے دی
Related Articles
مریم نواز شریف نے کالج طلبہ کیلئے الیکٹروبس فیسلیٹی کی منظوری دیدی،گوگل پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو گوگل سرٹیفکیشن کورسز مفت کرائے گا
4 دن ago
مریم نواز شریف نے پنجاب کے مزید 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینے کی منظوری دے دی، اٹک،بھکر،حافظ آباد، خانیوال، لیہ،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین،اوکاڑہ شامل
5 دن ago




