دنیا کا مختصر ترین IQ ٹیسٹ

صرف 3 سوالات پر مشتمل اس ٹیسٹ کو پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر نفسیات شین فریڈرک نے تیار کیا تھا، اگر آپ ان سوالوں کا درست جواب دینے میں کامیاب رہتے ہیں تو ان کے نزدیک آپ بلاشبہ جنیئس ہیں.

یاد رہے کہ امریکہ کی دو اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں کے صرف 17 فیصد طلباء تینوں درست جواب دے پائے تھے.

 

سوال یہ ہیں:

 

1۔ بلے اور گیند کی مجموعی قیمت 110 روپے ہے، بلے کی قیمت گیند کے مقابلے میں 100 روپے زائد ہے تو گیند کی قیمت کیا ہوگی؟

 

2۔ اگر 5 مشینوں کو 5 چیزیں تیار کرنے میں 5 منٹ لگتے ہیں تو 100 مشینوں کو وہی 100چیزیں تیار کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟

 

3۔ ایک جھیل میں کنول کے پتے ایک حصے میں پھیلے ہوئے ہیں، ہر دن ان پتوں کا حصہ دوگنا بڑھ جاتا ہے، اگر ان پتوں کو پوپری جھیل کو ڈھانپنے میں 48 دن لگیں، تو جھیل کے نصف یا 50 فیصد حصوں کو ڈھانپنے کے لیے ان کو کتنا وقت درکار ہوگا؟

 

نیچے آپ ان کے جواب دیکھ سکتے ہیں اور کمنٹس میں بتانا مت بھولیں کہ ان میں سے کتنے درست جواب دینے میں کامیاب رہے۔

 

جواب

1۔ گیند کی قیمت کا جواب اگر آپ نے 10 روپے دیا ہے تو… بیشتر افراد یہی جواب دیتے ہیں… لیکن اگر قیمت 10 روپے ہوتی تو گیند اور بلے کی مجموعی قیمت 110 روپے کی بجائے 120 روپے ہوتی ۔

 

اس کا درست جواب 5 روپے ہے جبکہ بلا 105 روپے کا یعنی 100 روپے س زیادہ کا۔

 

2۔ بیشتر افراد اس سوال کا جواب سو منٹ دیتے ہیں، مگر یہ غلط ہے کیونکہ حقیقی وقت اس سے بہت کم ہوتا ہے یعنی صرف 5 منٹ۔

 

سوال میں بتایا جاچکا ہے کہ ایک مشین 5 منٹ میں ایک چیز تیار کرتی ہے تو سو مشینوں کو سو چیزیں تیار کرنے کے لیے بھی اتنا ہی وقت درکار ہوگا۔

 

3۔ بیشتر افراد اس سوال کا جواب 24 دن دیتے ہیں، مگر یہ درست نہیں۔

 

سوال پر غور کریں اس میں کہا گیا ہے کہ پتے جھیل کے حصے کو روزانہ دوگنا زیادہ کور کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے درست جواب 47 دن ہے، جب یہ پتے جھیل کے 50 فیصد حصے پر پھیل گئے اور 48 ویں دوگنا پھیل کر پوری جھیل کو کور کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button