جب گوگل نے خود کو بیچ ڈالا

ایسا دلچسپ واقعہ گوگل کے ایک سابق عہدیدار سان مے ویڈ کے ساتھ پیش آیا جنھوں نے گوگل ڈاٹ کام کو خرید لیا مگر ان کی ملکیت کا دورانیہ صرف ایک منٹ رہا۔

سان مے ویڈ کے مطابق وہ گوگل کی ویب سائٹ ڈومینز خریدنے کی سائٹ کا جائزہ لے رہے تھے جب انہوں نے نوٹس کیا کہ گوگل ڈاٹ کام بھی خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ اور سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ دنیا کی سب سے زیادہ ٹریفک والی اس ڈومین کی قیمت صرف 12 ڈالرز تھی۔ گوگل کی جانب سے خریداری کرنے پر انہیں سائٹ کی اندرونی معلومات پر مبنی ای میلز بھی موصول ہوئیں اور حیرت انگیز طور پر انہیں پورے ایک منٹ تک ویب ماسٹر کنٹرولز تک رسائی بھی حاصل رہی۔

گوگل پر ہر سیکنڈ میں اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ 28 لاکھ، ہر گھنٹے 22 کروڑ 80 لاکھ، ہر دن 5 ارب 60 کروڑ سے زائد بار اور سال بھر میں 2 ہزار ارب بار کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے. جن میں سے 16 سے 20 فیصد ایسی ہوتی ہیں، جنھیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا۔

ایک سنگل گوگل سرچ کے دوران ایک ہزار کمپیوٹرز استعمال ہوتے ہیں جو صارف کو 0.2 سیکنڈز میں کوئی نہ کوئی جواب فراہم کردیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button