بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا
۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے سات غیر قانونی تعمیرات کو جزوی طور پر مسمار جبکہ سات کو سربمہر کر دیا۔
ایم سی ایل اور سمن آباد زون شعبہ پلاننگ کی جانب سے آپریشن نوناریاں،پکی ٹھٹھی، اچھرہ،پتھر مارکیٹ، شاہ دین سکیم اور رستم پارک کے علاقوں میں کیا گیا۔






