وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام واسا ایجنسیوں کو مشینری و آلات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گاڑیوں کی علامتی چابی ڈی جی واسا پنجاب کے سپرد کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈی واٹرنگ سیٹ، سیور سکر مشینیں، جیٹنگ مشینیں،ٹریکٹر ٹرالیاں، واٹر باؤزرز، ڈمپرز، ونچنگ مشینری، وہیل ایکسکویٹر اور کرین بھی مشینری و آلات میں شامل تھیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مون سون سے قبل بارشوں کے پیش نظر مشینری کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ 937 مختلف اقسام کی مشینری و آلات مرحلہ وار 41 اضلاع میں پہنچائی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ بروقت مشینری کی فراہمی سے واسا ایجنسیوں کے فیلڈ آپریشنز کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔ پی ڈی پی کے تحت کریٹیکل علاقوں میں واسا کے جاری ترقیاتی کاموں کو بھی 30 جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔
Read Next
1 دن ago
پنجاب کے سیوریج نظام کی پلاننگ سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے کی جائے گی،نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
2 دن ago
*آزاد کشمیر الیکشن میں عوام نے پنجاب کی کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا سروسز کا دائرۂ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ،99 تحصیلوں کا انتخاب*
5 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
6 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
6 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
1 ہفتہ ago




