کمشنرلاہور مریم خان کی زیر صدارت 8 مئی عظیم معرکہ حق تقریبات انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ضلعی انتظامی محکموں نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ انتظامات کیلئے اے ڈی سی جی لاہور کے تحت مین کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، 8 مئی لاہور تقریبات میں اہم تقریب لبرٹی چوک گلبرگ میں ہوگی، عوام کے لیے اوپن داخلہ ہوگا۔ کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آج ضلعی انتظامیہ لاہور کے تحت کمیٹی لبرٹی وینیو کا دورہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات روسٹرم کے مطابق تمام محکمے وینیو ایریا پر آج سے فوکس کریں، معرکہ حق لبرٹی تقریب کیلئے بہترین ٹریفک اور پارکنگ انتظامات کیے جائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سکیورٹی، صفائی، روڈ ڈائیورژنز، میونسپل انتظامات کو بہترین مینیجمنٹ کے ساتھ ترتیب دیا جائیگا۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ 8مئی جمعہ کو معرکہ حق تقریبات کو شایان شان انداز میں منایا جائے گا، معرکہ حق ہماری درخشاں تاریخ کے سنہرے معرکوں میں شامل ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد، ایڈیشنل کمشنر محمد ارشد بھٹی سمیت پی ایچ اے، ٹریفک پولیس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 40 ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء کیلئے تعارفی سیشن۔ڈی سیز نے بریفنگ دی۔*
3 گھنٹے ago
*یوم استحصال کشمیر۔کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی یکجہتی کشمیر ریلی*
1 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا کربلا گامے شاہ چوک۔داتا صاحب چوک۔سکیورٹی بفر زون کا دورہ*
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا فیروزوالہ۔نورپور مریدکے فلڈ ریلیف کیمپس کادورہ*
4 دن ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
Related Articles
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
4 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
6 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
1 ہفتہ ago



