وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ملتان ڈویژن میں امن امان، عوامی اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ملتان ڈویژن میں ستھرا پنجاب کیمپین پرپیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ملتان ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں صفائی کے انتظامات کی آوٹ سورسنگ مکمل کر لی گئی اور 6 تحصیلوں میں پراسیس جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے لئے بہتر کارکردگی پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام کو دیہات میں جا کر صفائی کے انتظامات چیک کرنے اور کتے کے کاٹنے کے واقعات پر مکمل قابو پانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو آر پی او نے ملتان ڈویژن میں امن امان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان میں ماضی کے بر عکس ڈینگی کیس میں واضح کمی ہوئی ہے۔ ملتان میں اینٹی سموگ کیمپین کے دوران خلاف ورزیوں پر 44 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اوراینٹی سموگ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر اینٹوں کے 229 بھٹے مسمار کیے گئے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،ستھرا پنجاب کی40 ہزار گاڑیاں اور1لاکھ 76 ہزار ورکرزکی اے آئی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ
1 دن ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی اہم اسامی پر گریڈ 17 کے جونیئر آفیسر عثمان غنی کی تقرری،مرتضٰی ملک تبدیل
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 27نئے سہولت بازار وں کی تکمیل کے لئے جولائی کا ہدف دے دیا۔*
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”پنجاب ڈویلپمنٹ پلان“ پرپیشرفت کی رپورٹ پیش
3 دن ago





