وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ پی ایچ کیو ہسپتال اپ گریڈیشن کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایچ کیو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے پی ایچ کیو ہسپتال میں پارکنگ کیلئے تعمیر کئے جانے والے جدید پارکنگ کمپلیکس میں اضافہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔ پی ایچ کیو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کو ماسٹر پلان کے مطابق کیا جائے۔ اپ گریڈیشن پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد پی ایچ کیو ہسپتال 800بیڈ کا ہوگا جو صوبے کا سب سے بڑا ہسپتال ہوگا۔ پی ایچ کیو ہسپتال کے ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بائیو میڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری کیلئے ضروری مشینری پی سی ون کے ریویجن میں شامل کی جائے۔ ہسپتالوں کو بجلی کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے بڑے ہسپتالوں میں سولر پاور پروجیکٹس نصب کئے جائیں گے جس کا آغاز پی ایچ کیو ہسپتال سے کیا جائے گا۔ اے ڈی پی میں موجود دو میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹس سے پی ایچ کیو ہسپتال کے ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد سولر پاور پروجیکٹ کے ذریعے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ پی ایچ کیو ہسپتال میں مختلف سپیشلسٹ اور جنرل نرسز کی کمی دور کی جائے گی جس کیلئے سیکریٹری صحت کو ہدایات دیئے ہیں۔ ہسپتالوں سے پیدا ہونے والے ریونیو کا مخصوص حصہ ہسپتالوں کو دینے کیلئے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی رہائش کیلئے ڈاکٹرز ہاسٹلز تعمیر کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں پی ایچ کیو ہسپتال میں ملٹی سٹوری ڈاکٹرز ہاسٹل کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہسپتالوں میں ادویات کی بروقت فراہمی اور ضروری مشینری کی مرمت کیلئے پرکیورمنٹ سیل اور بائیو میڈیکل یونٹ بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پی ایچ کیو ہسپتال میں بجلی وولٹیج کی کمی دور کرنے کیلئے ضروری ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بھی احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ کے دورہ پی ایچ کیو ہسپتال کے موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت، محکمہ تعمیرات اور ڈی ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال نے پروجیکٹ اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ منتخب
3 دن ago
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جنرل انتخابات 2026 میں منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا
4 دن ago
ایفاد پاکسان کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ای ٹی آئی پروگرام کے بارے میں ملاقات
5 دن ago
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات موخر،پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی،انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہونگے،نیا شیڈول جاری
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،2 اگست پولنگ
Related Articles
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سے ملاقات
مئی 21, 2026
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
مئی 18, 2026
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
مئی 17, 2026


