وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے صوبائی دارالحکومت میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ٹاؤن ہال لاہور میں ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر انتظامی امور کی تیاریوں بارے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔لاہور کے مرکزی جلوسوں کے گرد حفاظتی حصار، لنگر،پانی اور دودھ کی سبیلوں کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ جلوسوں کے راستے میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور نفری تعینات کی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے،ایم سی ایل، ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بارش کے پیش نظر مجوزہ پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محفوظ اور پرامن فضا یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع کے علماء اور امن کمیٹیوں سے ملاقات کی گئی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے شہریوں سے تعاون اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی مانیٹرنگ روم سے بھی جلوسوں کے روٹس اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو لاہور ڈویژن میں سکیورٹی و انتظامی امور کی نگرانی بارے ہدایت کی ہے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
2 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
2 دن ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
2 دن ago






