وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کھلے مین ہول میں گر کر دو افرادکے جاں بحق ہونے پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈی سی قصوراوراے سی پتوکی تبدیل کردیاگیااورڈی سی قصور اور اے سی پتوکی کو اوایس ڈی بنادیاگیا۔ پتوکی کے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر فاروق اورایم اوانفراسٹرکچر اینڈ سینیٹیشن کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے غفلت کے مرتکب دیگر ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو سرکاری افسران کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دوں گی۔کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ غیر معمولی ہے،برداشت نہیں۔غفلت کی وجہ سے دو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی،بھرپور کارروائی کی جائے گی۔پتوکی میں کھلے مین ہول میں گر کر معمر خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Read Next
1 دن ago
*دیہی علاقوں میں واقع مریم نوازہسپتالوں میں 78لاکھ24ہزار سے زائد مریضوں کا علاج*
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے کلینک آن ویل پراجیکٹ نے تاریخ رقم کردی*
2 دن ago
پنجاب سول سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں میں تعینات گریڈ 11 کے 62 جونیئر کلرکوں کی گریڈ 14 میں سنئیر کلرک کے عہدہ پر ترقی
3 دن ago





