وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کھلے مین ہول میں گر کر دو افرادکے جاں بحق ہونے پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈی سی قصوراوراے سی پتوکی تبدیل کردیاگیااورڈی سی قصور اور اے سی پتوکی کو اوایس ڈی بنادیاگیا۔ پتوکی کے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر فاروق اورایم اوانفراسٹرکچر اینڈ سینیٹیشن کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے غفلت کے مرتکب دیگر ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو سرکاری افسران کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دوں گی۔کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ غیر معمولی ہے،برداشت نہیں۔غفلت کی وجہ سے دو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی،بھرپور کارروائی کی جائے گی۔پتوکی میں کھلے مین ہول میں گر کر معمر خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Read Next
47 منٹس ago
پنجاب،25 اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے،دانش افضل سیکرٹری ہاؤسنگ،محمد جہانزیب کمشنر لاہور،نعمان یوسف سیکرٹری سروسز تعینات
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بعض اضلاع میں بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور معیار میں تساہل برتنے پربرہمی کا اظہار
2 دن ago
مریم نواز شریف کا خانیوال کے بیوٹیفکیشن پلان میں مبینہ گھپلوں کا سخت نوٹس،ٹھیکیدار کی گرفتاری،سابق ڈی سی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم
3 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا اٹک میں پرتپاک استقبال،کامسٹ یونیورسٹی سکالر شپ،لیپ ٹاپ تقسیم
4 دن ago





