اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی نذیر عباسی، ممبران قومی اسمبلی ارباب شیر علی، شاندانہ گلزار خان ، ایم پی اے اکبر ایوب خان ، محکمہ توانائی، پشاور ایلیکٹرک سپلائی کمپنی، ٹرائبل ایلیکٹرک سپلائی کمپنی اور ہزارہ ایلیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج، منصوبوں میں تاخیر اور عوامی مشکلات پر سخت برہمی کا اظہار، وزیر اعلیٰ کی زیر التوا 1638 کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت، ادائیگیوں کے باوجود کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور دیگر سامان کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار، محکموں سے رقوم وصول کرنے کے بعد بھی بجلی کی فراہمی میں تاخیر عوامی وسائل کا ضیاع ہے، وزیر اعلی نے پشاور، ٹرائبل اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کو تمام زیر التوا کیسز فوری نمٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ متعلقہ ادارے سیاسی ترجیحات نہیں، عوامی مفاد، انصاف اور میرٹ کو مقدم رکھیں،وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو شدید گرم علاقوں میں ستمبر جبکہ دیگر علاقوں میں دسمبر تک بجلی کی جاری اسکیمیں مکمل کر کے فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی کے باوجود خریداری میں تاخیر سے لاگت بڑھی تو اضافی مالی بوجھ متعلقہ محکمہ برداشت کرے گا،بجلی کے کنکشن میں تاخیر سے عوام کو سہولیات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، اپنی ضرورت سے دو گنا زائد بجلی پیدا کرنے کے باوجود خیبرپختونخوا کے ساتھ ناانصافی اور امتیازی سلوک جاری ہے،عوام لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا عذاب بھگت رہے ہیں، جبکہ وفاق صوبے کے آئینی اور مالی حقوق بھی ادا نہیں کر رہا، پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق پر خیبرپختونخوا کے 2200 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، ہم اپنی ضرورت سے زائد گیس پیدا کر کے وفاق کو دیتے ہیں، لیکن ہمارے اپنے سی این جی اسٹیشن بند کر دیے جاتے ہیں، وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے.
Read Next
3 گھنٹے ago
خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل کے اراکین کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے،بلدیات آصف رفیق کے حوالے
1 دن ago
خیبر پختونخوا کے عوام کو صوبے کے گیس اور قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے ثمرات ملنے چاہئیں،فیصل کریم کنڈی
1 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت انسپکشن ٹیم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس
3 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس
4 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس
Related Articles
فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے،لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا
4 دن ago
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سمیت بڑے پیمانے پر بیوروکریٹس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد فخر عالم عرفان چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات
4 دن ago




