وزیر بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے شعبہ بازار کے مقام پر یکہ توت نہر کی تعمیرِ نو کے جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے کام کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس اہم منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔منصوبے کے تحت شعبہ بازار سے رنگ روڈ تک یکہ توت نہر کی ازسرِ نو تعمیر کی جائے گی۔ اس کے ساتھ نہر کے دونوں اطراف کشادہ سڑکیں، جدید اسٹریٹ لائٹس، کمیونٹی سینٹرز اور خوبصورت و جدید ریلنگ سسٹم بھی نصب کیا جائے گا، جس سے علاقے کی خوبصورتی، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
سابق فاٹا سمیت بارہ اضلاع کا انتظامی کنٹرول وفاق کے حوالے
5 گھنٹے ago
فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے،لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا
6 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سمیت بڑے پیمانے پر بیوروکریٹس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد فخر عالم عرفان چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کے ترجیحی منصوبوں کا جائزہ اجلاس!
3 دن ago
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کاضلع دیر لوئر، دیر اپر اور تحصیل کالام کا دورہ
Related Articles
پاکستان میں یو این سی ایچ آر بےبس مردوخواتین ملازمین کا استحصال کررہا ہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن
4 دن ago
لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عبدالہادی سےکامیاب مذاکرات
4 دن ago
اکاؤنٹنگ سسٹم کی منظوری دے کر بلدیاتی ملازمین،پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
1 ہفتہ ago



