*خیبر پختونخوا میں اوپن وائی فائی کا آغاز*

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے "خیبر پختونخوا اوپن وائی فائی” منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

ابتدائی مرحلے میں پشاور کے سرکاری ہسپتالوں اور پبلک ٹرانسپورٹ مقامات پر شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کی تمام سرکاری جامعات اور کالجوں میں بھی مفت وائی فائی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔پہلے مرحلے میں پشاور کے تمام اہم سرکاری مقامات کو اس منصوبے کے تحت مفت وائی فائی سے منسلک کیا جائے گا، جبکہ اگلے مرحلے میں اس سہولت کو ایبٹ آباد، مردان، سوات، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک توسیع دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ محمد سُہیل خان آفریدی نے کہا کہ انٹرنیٹ نوجوانوں کے لیے روزگار، ای کامرس اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ نوجوانوں کو معاشی مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ای کامرس کی جانب بڑھتا ہوا رجحان خوش آئند ہے۔

جواب دیں

Back to top button