جی بی اے 9 سکردو 3 میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے دستخط کردیئے

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے معزز سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے مورخہ 08 جولائی 2026 کے فیصلے (سول اپیل نمبر 17/2026، ذاکر حسین بنام فدا محمد ناشاد و دیگر) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 50 اور 51 کے تحت حلقہ جی بی اے-9 سکردو-III میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے انتخابی افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) کی منظوری سے افسران کو انتخابی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں،جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) حمزہ مراد، ڈپٹی کمشنر ضلع سکردو

ریٹرننگ آفیسر (RO) فیصل حیات، اسسٹنٹ کمشنر شگر اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (ARO) قاضی ممتاز، تحصیلدار تسر/تشار بھاشہ کو زمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے واضح کیا ہے کہ حلقہ جی بی اے-9 سکردو-III میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات قانون اور ضابطہ اخلاق کے مطابق مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں گے، تاکہ آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button