چہلم حضرت امام حسینؑ اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 983ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے شہر بھر میں مثالی صفائی انتظامات یقینی بنائے گئے۔زائرین کو بہترین صفائی سہولیات فراہمی ممکن بنانے کے لیے سی ای او شہریار عارف خان صفائی انتظامات کا جائزہ لینے داتا دربار پینچ گئے۔سی ای او شہریار عارف خان نےڈپٹی سی ای اوالطاف انصاری، مبین احسن اور ڈی جی ایم آپریشنز کے ہمراہ عرس تقریبات سے قبل اور دوران خود داتا دربار کے اطراف، جلوس کے روٹس اور والڈ سٹی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور خصوصی صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔راوی ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن میں جلوس کے راستوں، امام بارگاہوں، داتا دربار اور ملحقہ شاہراہوں پر صفائی ستھرائی پر تعینات صفائی عملے کی حاضری بھی چیک کی۔سی ای او شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عرس حضرت داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر 700 سے زائد صفائی ورکرزامام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس اور ملحقہ علاقوں میں تینوں شفٹوں میں خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات کیے گئے۔والڈ سٹی میں 370 صفائی ورکرز مینوئل سویپنگ، واشنگ اور ویسٹ کلیئرنس یقینی بنانے کے لیے مامور کیے گئے۔مغل حویلی، نثار حویلی، کوتوالی چوک، سنہری مسجد، رنگ محل، پانی والا تالاب، ٹبی تھانہ، تحصیل بازار، اڈا حکیمہ، بھاٹی گیٹ، کربلا گامے شاہ، دہلی گیٹ، گلی سورج سنگھ، مسجد وزیر خان سمیت چہلم جلوس کے تمام راستوں پر صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔موثر صفائی اقدامات کے تحت خصوصی صفائی آپریشن پر ستھر پنجاب ایجنسی لاہور کے26 رکشہ واشرز، مکینیکل واشرز، مکینیکل سویپرز اور واٹر باؤزرز جلوس کے راستوں، داتا دربار سے ملحقہ گلیوں اور بازاروں میں مسلسل پانی کے چھڑکاؤ، مکینیکل واشنگ اور مینوئل سویپنگ پر تعینات کیے گئے۔عرس تقریبات اور چہلم کے جلوسوں کے اختتام پر تمام روٹس، امام بارگاہوں اور ملحقہ علاقوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا۔مزید برآں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈکوارٹر کنٹرول روم سے تینوں روزصفائی آپریشن کی مانیٹرنگ بھی کی گئی ۔
Read Next
12 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
12 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
1 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
Related Articles
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
3 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
3 دن ago



