سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹرکرن خورشید نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ایک ہفتے میں 88 ہزار سے زائد انسپکشنز مکمل کی ہیں جس کے نتیجے میں 55 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ڈاکٹر کرن خورشید نے مزید بتایا کہ منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے، اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 433 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں 138 افراد کو گرفتار اور 25 مقدمات درج کیے گئے روٹی کی گراں فروشی پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اوورچارجنگ پر ایک ہفتے میں 72 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر 38 دکانیں اور مارکیٹس سیل کی گئیں اور 55 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے تاکہ عوام کو محفوظ اور سستی خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے-انہوں نے بتایا کے ان اقدامات کا مقصد قانون پر عملدرآمد کروانا اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ ہر شہری مناسب قیمت پر معیاری اشیاء تک رسائی حاصل کر سکے۔
Read Next
3 دن ago
*Punjab reports over 19,500 overcharging cases in one week*
1 ہفتہ ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
2 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
Related Articles
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
اگست 18, 2026
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
اگست 18, 2026
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026


