تمام شہروں کا سیوریج ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔مخصوص ڈرونز،جی آئی ایس ایکسپرٹس ماسٹر پلان تیار کریں گے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل سیکٹری ٹیکنیکل عمر فاروق، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا نے منصوبے بارے بریفنگ دی۔منصوبے کے تحت گوجرنوالہ سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ممکنہ سیلابی صورتحال، واٹر مینجمنٹ، سیوریج نظام سے متعلق فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔
وزیر ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ پنجاب واسا میں خصوصی جی آئی ایس سیل تشکیل دیا جائے۔پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں دیگر اضلاع میں بھی منصوبہ منصوبہ متعارف کروایاجائے۔صوبہ بھر کی ڈرینز اور آبی راستوں کی مانیٹرنگ جدید ٹیکنالوجی کی ذریعے یقینی بنائی جائے۔ممکنہ اربن فلڈنگ جیسے مسائل کا جدید سائنسی حل نکالا جائے۔سیوریج ماسٹر پلاننگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کیمطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔






