*وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈی اے "پلانٹ اے ٹری فار پاکستان” مہم میں بھرپور حصہ لے رہا ہے،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد*

ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر جوہر ٹاؤن میں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ایل ڈی اے سکولز کے اساتذہ، بچوں، ایل ڈی اے افسران، فیملیز اور ان کے بچوں نے شرکت کی۔

تقریب میں ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر جوہر ٹاؤن میں قومی پرچم ہوا میں لہرایا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پرچم کشائی کی۔پلانٹ اے ٹری فار پاکستان مہم کے تحت ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر کے لان میں پودا لگایا۔تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ہمیں اس قومی دن پر تحریک پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے شہیدوں اور انکی فیملیز کو یاد رکھنا چاہیے۔آزادی سب سے بڑی محنت ہے اس نعت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ہمیں قائد اعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔اس قومی دن پر ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ دیانتداری، لگن اور محنت سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افواج پاکستان، پولیس اور دیگر فورسز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر ہنزہ روڈ پر شجر کاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے "پلانٹ اے ٹری فار پاکستان” مہم کے تحت ایل ڈی اے سٹی میں پودا لگایا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھی ایل ڈی اے سٹی میں پودا لگایا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے اس موقع پراہل وطن کو جشن آزادی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈی اے "پلانٹ اے ٹری فار پاکستان” مہم میں بھرپور حصہ لے رہا ہے۔ایل ڈی اے سٹی لاہور شہر کا مستقبل ہے۔ایل ڈی اے سٹی میں دس ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے رواں ماہ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے دو لاکھ سے زائد پودے لگا رہا یے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈی اے سکیموں میں بھی شجرکاری کی خصوصی مہم جاری ہے۔جشن آزادی کی مناسبت سے ہر شہری کو ایک پودا لگانا چاہیے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جیز اور ڈائریکٹرز و دیگر افسران نے بھی پودے لگائے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر ایڈمن،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر ڈی اینڈ آئی, پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button