ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کمیٹی ڈسکہ کے زیر انتظام شاندار جشن آزادی فیسٹول کا انعقاد، نامور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا

ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کمیٹی ڈسکہ کے زیر انتظام شاندار جشن آزادی فیسٹول کا انعقاد، نامور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈسکہ کے نواز شریف کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد جشن آزادی فیسٹول میں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی مہمان خصوصی تھے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت جشن آزادی فیسٹول میں ڈی پی او حسن اقبال، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اے ڈی سی فنانس مظفر مختار، اے سی ڈسکہ انور علی، اے سی

سمبڑیال احسن اقبال، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ الفت شہزاد اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ جشن آزادی فیسٹول میں فنکاروں عارف لوہار، حمیرہ ارشد، زین زوہیب گروپ، صبا ریاض بٹ نے ملی نغمے پیش کئے اور صوفیانہ کلام سے حاضرین سے خوب داد حاصل کی، یوم آزادی کے آغاز ہوتے ہی آتش بازی سے آسمان چمک اٹھا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق جشن آزادی بھرپور جوش جذبے سے منایا جارہا ہے، ڈسکہ میں جشن آزادی فیسٹول میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور حکومت، انتظامیہ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، علاقہ میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی منفرد تقریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی ہر پاکستانی کا خواب ہے جس کے لئے تمام ہم وطنوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت پرعزم رہنا ہوگا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے شرکاء کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے مناتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ آج ہر پاکستانی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت پر عوامی نمائندں، اعلی سرکاری افسران، معززین علاقہ و شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور اے سی ڈسکہ انور علی کانجو، چیف آفیسر الفت شہزاد اور انکی ٹیم کے انتظامات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button