*ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے شہریوں کے لیے رہائشی بلڈنگ پلان کی آن لائن منظوری کے عمل کا آغازکر دیا۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے شہریوں کے لیے رہائشی بلڈنگ پلان کی آن لائن منظوری کے عمل کا آغازکر دیا ہے۔ ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر (ونڈو سیل)پر رہائشی نقشے آن لائن جمع کرانے کا آغازکر دیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے ای خدمت سنٹر نے نجی سکیموں کے 12 نقشے آن لائن موصول کر لیے۔آن لائن جمع شدہ نقشوں کے چالان جاری کر دیئے گئے ہیں، پراسیسنگ کا عمل بھی آن لائن کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ای خدمت سنٹر پر آن لائن پراسس کا جائزہ لیا۔چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈ ی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں شہریوں کے ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کم سے کم وقت میں کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ آن لائن نقشوں کی منظوری کے عمل کو فروغ دیا جائے گا۔ فزیکل نقشے کی وصولی و منظوری کے سسٹم کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں موصول کی گئی یومیہ درخواستوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں آئے اوورسیز پاکستانی سے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر (ون ونڈوسیل) نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔

جواب دیں

Back to top button