کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صفائی، ٹریفک روانی ،نکاسیء آب کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا کارکاردگی ہفتہ وار اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صفائی، ٹریفک روانی ،نکاسیء آب کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا کارکاردگی ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور نے لاہور کے تمام محکموں سے گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریی خدمات کے متفرق امور کا ردعمل دینے میں سستی وکوتاہی کرنے والے محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمارتی ملبہ کے ڈھیر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتے ہیں۔ عمارتی ملبے کے ڈھیروں کو ختم کیا جائیگا اور محکموں سے کنٹرول ایریا کی بنیاد پر استفسار کیا جائیگا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلع لاہور اور لاہور ڈویژن کے تمام افسران کی ورکنگ کارکردگی کے پی آئی ز کی بنیاد پر طے ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہری سہولیات فراہمی و میونسپل سروسز فراہمی میں کوتاہی پر افسران زیروٹالرنس رکھیں۔اچھی کارکردگی پر تحسین اور کوتاہی پر وضاحت طلب کی جائے گی اس پر کوئی سمجھوتا نہیں۔ کمشنر لاہور نے سختی سے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے.ایم سی ایل.ضلعی انتظامیہ عمارتی ملبہ کو سڑکوں پر پھینکنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں اس پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی واضح ہدایات کیمطابق عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ روڈ ڈیزائین تبدیلی۔پیچ ورک۔سائن۔ بورڈز۔ٹائر کلرز انسٹالیں شنز کے ذریعے ٹریفک روانی کو قائم کیا جارہا ہے موثر اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں۔کمشنرلاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر۔ڈی سی قصور اورنگزیب۔سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین۔ ایم ڈی واسا غفران احمد۔ پی ایچ اے۔ چیف انجینیر ٹیپااقرار حسین اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button