کمشنر لاہور زید بن مقصود سے ڈویژنل بوائز سکاوٹس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ڈویژنل بوائز سکاوٹ کونسل باڈی نے کمشنرلاہور کو ڈویژنل صدر ڈویژنل بوائز سکاوٹ کونسل کا ربن بھی پہنایا۔بعد ازاں کمشنر لاہورنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

سکاوٹس سکول و کالج سطح پر نظم وضبط کی بہترین مثال ہیں۔بوائز سکاوٹس کیلئے ڈویژنل و ضلعی سطح پر کونسل پروگرام ترتیب دیے۔مکمل سپرستی کرینگے۔۔کمشنر لاہور نے سکاوٹ کونسل عہدیداران کو ضلعوں میں ڈی سی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ۔ڈی سی ز سکاوٹس باڈیز کو ضلعی سطح پر ازسر نو منظم کرنے میں مکمل سرپرستی کریں۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم۔صفائی مہم میں بوائز سکاوٹس اہم آگاہی کردار ادا کرسکتے ہیں۔بوائز سکاوٹس کے کیمپس کیلئے ڈویژنل سطح پر بھی انتظامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں تمام ڈی سیز کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت۔اے ڈی سی آر لاہور۔سی ای او ایجوکیشن لاہور اور بوائز سکاوٹس پنجاب و لاہور ڈویژن نے شرکت کی۔






