صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے حضرت پیر مکی کے 836 ویں عرس کی تقریبات میں خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کے ہمراہ دربار پر حاضری دی دعا اور چادر پوشی کی۔عرس کے موقع پر صوبائی وزیر نے کیک کاٹا، زائرین اور عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ حضرت پیر مکیؒ ایک عظیم صوفی بزرگ اور روحانی شخصیت تھے، عرس کی تقریبات ہمارے صوفیاء کرام کی تعلیمات اور روحانی ورثے سے وابستگی کی تجدید کا موقع ہیں۔ بزرگانِ دین نے ہمیشہ معاشرے میں برداشت، رواداری، اخوت اور خدمتِ خلق کو فروغ دیا۔ آج ہمیں صوفیاء کرام کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان خصوصاً پنجاب کی ثقافت اور تاریخ صوفیاء کرام کی امن و محبت کی تعلیمات سے گہری وابستگی رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مذہبی و روحانی مقامات کی تزئین و آرائش، اور تاریخی ورثے کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب
17 گھنٹے ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ
2 دن ago
ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس،آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ، ڈینگی کنٹرول دیگر محکمانہ امور کاجائزہ
3 دن ago
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
7 دن ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
Related Articles
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
1 ہفتہ ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
1 ہفتہ ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
1 ہفتہ ago



