*ڈی جی ایل ڈی اے کا سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا دورہ، ای خدمت سنٹر میں نقشوں کی آن لائن موصولی کے عمل کا جائزہ لیا*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر (ون ونڈو سیل) کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں آئی یومیہ درخواستوں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹڈ اور نان سفٹڈ درخواستوں کا ٹائم لائن کے مطابق جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ای خدمت سنٹر میں نقشوں کی آن لائن موصولی کے عمل کا جائزہ لیا۔چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے ایل ڈی اے سے رہائشی نقشوں کی منظوری آن لائن کرا سکتے ہیں۔آن لائن نقشے جمع کرانے کی سہولت ایل ڈی اے ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔ آن لائن نقشوں کی منظوری سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈی اے میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button