*ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور کا راوی برج توسیعی منصوبے اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈی سی لاہور سید موسی رضا کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں راوی برج توسیعی منصوبے اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا اورترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے اورڈی سی لاہورکوبریفنگ میں بتایاگیاکہ راوی برج توسیعی منصوبے کاتعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے اور فنشنگ ورک جاری ہے۔منصوبے سے یومیہ اڑھائی لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی۔شہر کے اہم داخلی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔راوی برج توسیعی منصوبے کو جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے کے اطراف جاری گرین بیلٹ اور فنشنگ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی سی لاہور نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا بھی دورہ کیا۔افسران کوبتایاگیاکہ سگیاں تا بابو صابو دونوں اطراف کی سروس روڈ مکمل تعمیرہوچکی ہے اور فنشنگ ورک جاری ہے۔بابو صابو چوک پر ٹال پلازہ کی تعمیر بھی مکمل ہے اوراطراف سے تجاوزات ہٹا کر گرین بیلٹ بنا دی گئی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فنشنگ کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرز، کنٹریکٹر نیسپاک اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button