سرکاری کاموں میں تاخیر اورکرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی وایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا

ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔چیف آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری نے ایڈمنسٹریٹر لاہور کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ لاہور کے تمام افسران نے شرکت کی۔افسران اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور دیانت داری سے ادا کریں۔ ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا نے مزید کہا کہ سرکاری کاموں میں کوتاہی اور تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

عوامی مسائل کے حل کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔بلدیہ عظمیٰ کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے مربوط پالیسی بنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button