وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم، افواج پاکستان، شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 مئی 2025 کا دن ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کے غرور، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے تکبر اور رافیل طیاروں کے دعوؤں کو خاک میں ملا کر دنیا پر اپنی برتری ثابت کی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی قومی اتحاد، بہادری، عوامی عزم اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی روشن مثال ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں سید ناصر حسین شاہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی قیادت نے جرات، تدبر اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر بہترین سفارتکاری کرتے ہوئے پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا اور دنیا کو امن، خودمختاری اور قومی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم نے ہمیشہ مثالی قربانیاں دی ہیں اور یہی جذبہ آج بھی پوری قوم میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے اور دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی خدمات پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور قوم آج بھی اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے، اتحاد اور حب الوطنی کی علامت ہے جبکہ نوجوانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قومی یکجہتی، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم دفاع وطن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے ہر مشکل وقت میں ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے حقیقی محافظ ہیں اور دشمن پاکستان کی عوامی طاقت، قومی اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کو کبھی شکست نہیں دے سکتا۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ معرکہ حق کی سالگرہ قومی فخر، اتحاد اور تجدید عہد کا دن ہے اور اس موقع پر پوری قوم کو ملکی ترقی، استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
Read Next
2 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 دن ago
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
3 دن ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
3 دن ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
Related Articles
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
4 دن ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کا گول میز اجلاس*
5 دن ago



