ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا جاری انسدادِ ڈینگی مہم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اٹاری سروبہ آشیانہ روڈ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے جاری انسدادِ ڈینگی مہم کی تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اٹاری سروبہ آشیانہ روڈ کا دورہ کیا، ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کا معائنہ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2119 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی ٹیموں کی نگرانی میں متحرک ہیں۔ قبرستانوں، کباڑ خانوں،ورکشاپس، ٹائر شاپس، سروس اسٹیشنز، خالی پلاٹوں اور زیر تعمیر عمارتوں کی خصوصی چیکنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button