میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن میں 
تمام عملے کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے
تمام عملے کی چھٹیاں کینسل کردی گئی ہیں۔میونسپل سروسز، فائر بریگیڈ اور دیگر محکموں کو چھٹی والے دن بھی آفس کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میئر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ تمام عملہ گراؤنڈ پر موجود رہے، اور ہر صورت میں پانی کے ڈسپسول کو یقینی بنایا جائے۔ کام میں تاخیر یا شہریوں کی شکایت کو سستی سے حل کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔میں اور میرا تمام عملہ روڈز پر موجود ہے اور بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔






