وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی کارروائی کو باہمی ہم آہنگی سے فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ باہمی ملاقات میں جیل اصلاحات کیلئے قانون سازی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بطور سپیکر پنجاب اسمبلی حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو قانون سازی میں شمولیت کویقینی بنانے کی ہدایت کی۔سپیکرملک محمد احمد خان نے نیشنل پیغام امن کمیٹی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے شاندار پالیسی پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔”اپنا کھیت،اپنا روزگار“ سکیم کے اجراءپربھی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے خراج تحسین پیش کیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو” اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم کی قرعہ اندازی پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے” اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم کو پوری ٹیم کی کامیابی قراردیا اور کہا کہ پنجاب میں عوام کیلئے ہر روز نت نئے پراجیکٹ لارہے ہیں۔ حکومت کی نظر اب پسماندہ علاقوں پر ہے جہاں سڑکوں پر الیکٹرک بسیں اور زراعت میں جدید مشینری لارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ”اپناکھیت، اپنا روزگار“ سکیم سے 30 ہزار بے روزگار خاندانوں کو زمین اور روزگار ملا ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے 12 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
9 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس،خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن قانونی اقدامات پر غور
2 دن ago
خوشحال دیہات پروگرام کیلئے 23.85 ارب روپے کی منظوری،فیز ون میں 475 گاؤں شامل
2 دن ago
پنجاب،بیوروکریسی تقرروتبادلے،مدثر وحید ملک ایم ڈی پیپرا،نوید شہزاد مرزا ڈی جی لیبر،ڈی سی ساہیوال کو کمشنر کا اضافی چارج
3 دن ago






