وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاہنہ سانحہ کی روک تھام کےلئے پنجاب کے گھروں کو محفوظ بنانے کے لئے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام سے” اپنا گھر،محفوظ گھر“ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلٰی ٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر” اپنا گھر، محفوظ گھر“ پروگرام کے تحت 2 نئی کیٹیگریز متعارف کرانے پر غور کیا گیا۔”اپنا گھر،محفوظ گھر“ پروگرام yh کے تحت کمزور چھتوں والے خستہ حال اور مخدوش گھروں کو محفوظ بنا کر رینویشن کے لئے 5 لاکھ دیے جائیں گے ۔ ”اپنا گھر ،محفوظ گھر “ پروگرام کے تحت نئی بلڈنگ سٹوری یا اضافی فلور بنانے کے لئے سود فری آسان اقساط پر 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت” اپنی چھت ،اپنا گھر“ اور”اپنی زمین ،اپنا گھر“ پروگرامز کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر باکو میں ”پنجاب پاکستان پویلین“ کی شاندار کامیابی کی رپورٹ پیش کی گئی اورخصوصی دستاویزی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔
اجلاس میں” اپنی چھت۔ اپنا گھر“ پروگرام کے تحت 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کو سود فری آسان اقساط قرض منظور کیے گئے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”اپنی چھت ،اپنا گھر“ پروگرام کے تحت 1 لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو قرض فراہم کر دیا گیا۔ ”اپنی چھت ،اپنا گھر“ منصوبے کے لیے 2178 ارب روپے جاری کر دیے گئے جبکہ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں ساڑھے 27 ہزار گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ” اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 1 لاکھ 34 ہزار 343 گھر مکمل ہوچکے ہیں۔ 12 لاکھ 78 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں نے” اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کے لئے درخواستیں وصول ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے” اپنی چھت ،اپنا گھر“پروگرام کی دوسری قسط کو تین دن کے اندر اندر عوام کو جاری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ بحران میں بیانات نہیں،عملی اقدامات گڈ گورننس ہے۔ اجلاس میں10 لاکھ روپے کی نئی کیٹیگری کے ساتھ گھر پر اضافی منزل بنانے کی تجویز منظورکی گئی۔ خستہ حال یا بوسیدہ چھت کی مرمت کے لیے 5 لاکھ روپے کی تجویزکو بھی منظورکیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”اپنی زمین، اپنا گھر“پروگرام کے تحت 23 اضلاع میں 2 ہزار پلاٹ دیے گئے۔ اجلاس میں”اپنی زمین ،اپنا گھر“ پروگرام کے تحت علاقوں کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کی رپورٹ پیش کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گھر بنانے کے لئے حصول قرض کوپہلے سے بھی زیادہ آسان بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ جن 2 ہزار بے گھر خاندانوں کو حکومت نے مفت پلاٹ دیے اب انکو گھر بنانے کے لئے قرضہ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جن کے گھر مکدوش اور یا چھتیں کمزور ہیں پنجاب حکومت محفوظ اور بہتر بنانے میں معاونت کرے گی۔ ”اپنی چھت ،اپنا گھر“ اور منسلک تمام پروگرامز پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے،کوتائی برداشت نہیں کرونگی۔ غریب پر نہ کوئی بوجھ ڈالیں نہ ہی قرض کے حصول کے ضوابط میں کوئی تبدیلی کی جائے۔






