وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی کارروائی کو باہمی ہم آہنگی سے فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ باہمی ملاقات میں جیل اصلاحات کیلئے قانون سازی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بطور سپیکر پنجاب اسمبلی حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو قانون سازی میں شمولیت کویقینی بنانے کی ہدایت کی۔سپیکرملک محمد احمد خان نے نیشنل پیغام امن کمیٹی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے شاندار پالیسی پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔”اپنا کھیت،اپنا روزگار“ سکیم کے اجراءپربھی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے خراج تحسین پیش کیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو” اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم کی قرعہ اندازی پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے” اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم کو پوری ٹیم کی کامیابی قراردیا اور کہا کہ پنجاب میں عوام کیلئے ہر روز نت نئے پراجیکٹ لارہے ہیں۔ حکومت کی نظر اب پسماندہ علاقوں پر ہے جہاں سڑکوں پر الیکٹرک بسیں اور زراعت میں جدید مشینری لارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ”اپناکھیت، اپنا روزگار“ سکیم سے 30 ہزار بے روزگار خاندانوں کو زمین اور روزگار ملا ہے۔
Read Next
2 دن ago
*آٹے کا نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاشدید برہمی کااظہار،10 ارب کی سبسڈی منظور*
2 دن ago
صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کی ترقیوں کی منظوری
2 دن ago
پنجاب میں سینٹر آف ایکسیلینس کیلئے فنڈ کے قیام اور 500 ملین روپے سیڈ منی کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے،2820 بھرتیوں کی منظوری دیدی
4 دن ago
*نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی،نوٹیفکیشن جاری*
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوکی وفد کے ہمراہ ملاقات
4 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات
5 دن ago
محمد اعظم گوپانگ اور ندیم احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
6 دن ago
مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا
1 ہفتہ ago


