ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین ہندو پولیس ملازمین کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار، آنجہانی راجہ کنول ،اجے رام اور بیرم رام کی شہادت پر انکو خراج تحسین پیش

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے اقلیتی ونگ کے صدر اور سابق پارلیمانی سیکرٹری مہیندر پال سنگھ نے

کچہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس کے تین ہندو پولیس ملازمین کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی راجہ کنول ،اجے رام اور بیرم رام کی شہادت پر انکو خراج تحسین پیش کیا ہے

انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کے دفاع ترقی خوشحالی اور امن و امان کے لیے مسلم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہیں پی ٹی آئی کے راہنما نے پولیس جوانوں کی شہادت کو حکومتی ناکامی قرار دیتے ہوے کہا کہ حکومتی مشینری صرف پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ سے روکنے پر مصروف ہے شہریوں کے بعد اب پولیس اہلکاروں کی جانیں بھی محفوظ نہیں مہیندر پال سنگھ نے اس واقعے کی تحقیقات اور ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا انہوں نے مرحومین کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمہ وقت انکے ساتھ ہیں وہ جلد ان شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے انکے گھر جائیں گے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب اقلیتی ونگ کے صدر نے حکومت سے شہدا خاندانوں کی عملی امداد اور کفالت کا مطالبہ بھی کیا

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کچہ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج تحسین

 

لاہور، 23 اگست: صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں، بالخصوص تین ہندو پولیس ملازمین، راجہ کنول، اجے رام، اور بیرم رام کی شہادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکِ پاکستان کی حفاظت کے لیے اقلیتی نوجوانوں نے اپنے مسلمان بھائیوں کے ہمراہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ بلاشبہ، اقلیتیں پاکستان کے دفاع، ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے مسلمان بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

وزیرِ اقلیتی امور نے مرحومین کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور جلد ہی شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کے لیے ان کے گھر جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button