وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے معاملات کا جائزہ لینے،وعدوں کو پورا کرنے اور ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لئے وفاقی کمیٹی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ آزادکشمیر کے معاملات کیلۓ قاٸم اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین اور سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور کو بھی شامل کر لیا گیا۔وزیر اعظم کے پروگرام برائے ترقی آزاد جموں و کشمیر کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین رانا ثناء اللہ خان وفاقی وزیر برائے آئی پی سی/ وزیر اعظم کے سیاسی اور عوامی امور کے مشیرہیں،ممبران میں انجینئر امیر مقام وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، راجہ ایم فاروق حیدر خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، راجہ پرویز اشرف، ایم این اے،سید خورشید شاہ، ایم این اے،سید نوید قمر، ایم این اے،محمد حنیف عباسی ایم این اے،بیرسٹر عقیل ملک، ایم این اے، ملک ابرار احمد، ایم این اے، شاہ غلام قادر، ایم ایل اے، اے جے اینڈ کے،راجہ فیصل ممتاز راٹھور، ایم ایل اے، اے جے اینڈ کے 12۔ چوہدری۔ محمد یاسین، ایم ایل اے، اے جے اینڈ کے،سیکرٹری امور کشمیر اور جی بی،چیف سیکرٹری، اے جے اینڈ کےسیکرٹری آئی پی سی شامل ہیں۔کمیٹی وزارت بین الصوبائی رابطہ سیکرٹریٹ کے طور پر کام کرے گی۔کمیٹی مالی سال 2024-25 کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی پروگرام میں طے شدہ اقدامات اور اصلاحاتی اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغول ہو گی۔
Read Next
1 ہفتہ ago
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمانہ سیکرٹریز کا تعارفی اجلاس
2 ہفتے ago
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد افتخار گیلانی کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے پہلی ملاقات
3 ہفتے ago
چوہدری طارق فاروق قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کے سپیکر منتخب ہو گئے
3 ہفتے ago
جشن آزادی کے سلسلے میں ”آزادی فیسٹیول اور یوم دفاع“ کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پندرہ روزہ ”سلام کراچی“ تقریبات کا آغاز
4 ہفتے ago
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
Related Articles
ٹمپرنگ کرکے نتائج بدلے گئے،ری کاونٹنگ میں کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز کا پی پی قیادت کو چیلنج
اگست 11, 2026
آزادکشمیر عام انتخابات 2026 کے پہلے دو مراحل میں کامیاب ہونےوالے 34 امیدواروں کی فہرست..
اگست 5, 2026
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
جولائی 29, 2026


