پنجاب پیف ٹیک(PIFTAC) قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پراونشنل انٹیلی جنس فیوژن اسسمنٹ سینٹر کادورہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو پیف ٹیک اور امن وامان کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اینٹی ڈرون یونٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں فوری طور پر سائبرکرائم سیل قائم کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مسلسل کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے داخلی اور خارجی راستوں پر جدید ترین سپیشل ڈیجیٹل سیکنر لگانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لئے خصوصی ڈیش بورڈ بھی قائم کیے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشتگروں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے وسل بلویئر سسٹم مستحکم کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پیف ٹیک میں سائبر سیکیورٹی اور دیگر امور کیلئے اے آئی حب بھی قائم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کی کارروائی پر ری ایکشن کی بجائے پیشگی کارروائی کی پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے چاہتے ہیں، عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
محکمہ داخلہ پنجاب میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
2 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی اسلام آباد میں پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم2026 میں شرکت اور خصوصی خطاب
1 دن ago
*مریم نوازشریف نے جہلم میں جمنیزیم /سپورٹس کمپلیکس بحالی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا۔*
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم میں 15 دسمبر کو نواز شریف سکول آف ایمیننس،دینہ،سوہاوہ اورپنڈدادنخان میں گرین بسیں چلانے کا اعلان
Related Articles
پنجاب،25 اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے،دانش افضل سیکرٹری ہاؤسنگ،محمد جہانزیب کمشنر لاہور،نعمان یوسف سیکرٹری سروسز تعینات
6 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بعض اضلاع میں بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور معیار میں تساہل برتنے پربرہمی کا اظہار
1 ہفتہ ago



