وزیراعلٰی مریم نواز کے مثالی گاؤں پروگرام کے تحت 302 دیہات میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اجلاس کے دوران وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ سپیشل سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) آسیہ گل اور پی آر ایم ایس سی کے سی ای او خرم پرویز بھی موجود تھے جبکہ وزیراعلی آفس کے سیکرٹری کوآرڈینیشن خصوصی طور پر بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلٰی نے ابتدائی طور پر 485 دیہات میں سکیموں کے اجرا کی منظوری دی تھی۔ اب تک 464 دیہات کیلئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیاں منظوری دے چکی ہیں۔ پی آر ایم ایس سی نے 357 دیہات کے لئے ورک ایوارڈ کر دیا ہے جبکہ کنٹریکٹرز نے 302 دیہات میں ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔ صوبائی وزیر نے مثالی گاؤں پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آر ایم ایس سی نے 22 ہزار 986 دیہات میں 41 ہزار چھپڑوں کی موجودگی کا تخمینہ لگایا ہے۔ دیہات کے روایتی چھپڑوں کی بحالی کے ساتھ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا تاکہ پانی کے ان ذخائر میں صحتمند ایکواکلچر پروان چڑھتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ مثالی گاؤں پروگرام کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ فیز ون میں 8 ہزار دیہات شامل کئے جا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر صوبائی حلقے کے کم از کم 50 دیہات پہلے مرحلے سے مستفید ہوں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام دیہات کو ایک نیا روپ دے گا۔ گلیوں، ڈرینز اور پارکس کی تعمیر کے ساتھ 200 دیہات میں واٹر سکیم بھی دیں گے۔ اجلاس میں چھپڑوں کی زمین پر تجاوزات کے خاتمے کی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو تجاوزات ہٹانے کا ٹاسک سونپنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مثالی گائوں پروگرام سے دیہات کا قابل اعتماد ڈیٹا بیس بھی بن رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی دیہات میں شہروں کے برابر سہولیات کی فراہمی چاہتی ہیں۔ وزیر بلدیات نے اب تک کی پیشرفت پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیموں پر کام کے ہر مرحلے میں معیار اور شفافیت کا لازمی خیال رکھا جائے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،محکمانہ امور،ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی نظام پر بریفنگ
4 دن ago
نو دیہات کو مثالی بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
5 دن ago
*سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس*
6 دن ago
پی ڈی پی:51 شہروں میں 87 انڈرگراؤنڈ ٹینک مکمل،اضافی ٹینکس بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
7 دن ago
کسی جگہ مشینری کی کمی ہے تو سیکرٹری بلدیات کے نوٹس میں لایا جائے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا چیف افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں خطاب
Related Articles
شدید بارشوں کے دوران صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کا گوجرانوالہ کا دورہ
1 ہفتہ ago
ڈسکہ شہر کے بازار محلے گلیاں اور سڑکوں پر موجود بارش کے پانی نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔
2 ہفتے ago
نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نائٹ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے
2 ہفتے ago
*پنجاب سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں تعیناتی کے طریقہ کار اور مالی معاملات کی منظوری دے دی گئی*
2 ہفتے ago


