وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو گھر کی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی کے لئے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے جس سے رورل اور اربن ایریاز میں یکساں سسٹم بنا دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد ویسٹ کو اکٹھا کر کے ڈمپنگ سائٹ تک پہنچایا جائے گا اس سے موبلائزیشن کا وقت بھی کم ہو جائے گا یہ بات وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ ،اے سی جی تنویر یاسین ،سی او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ ، ڈائریکٹرڈیویلپمنٹ محمد عبدالروف،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر زیشان ،تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،سی اوز کارپوریشن سمیت دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور سیوریج مسائل کےحل کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب 16ستمبر کو آوٹ سورس کے عمل کا آغاز کر رہی ہیں اس ضمن میں گوجرانوالہ ڈوثرن کی تمام کے تمام ریسورسز مکمل کئے جائیں۔ اس کے علاوہ سٹی ایریا میں میونسپل کمیٹیز میں بھی ہیومن ریسورسز میں بھی اسی ماڈل کے مطابق کام ہو گاکیونکہ یہ پنجاب کیبنٹ کمیٹی سے اپرووڈ ماڈل ہے پورا پنجاب اسی پر جا رہا ہے جہاں جہاں آوٹ سورسنگ ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ فیس اور ویسٹ کلیکشن کو کامیاب بنانے کے لئے مربوط مانیٹرنگ سسٹم وضع کیا جائے گا اور اس نظام کے تحت کہیں بھی کوڑا نظر نہیں آنا چاہئیے انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کمشنر کی تجویز اچھی ہے کہ ہر تحصیل میں ویسٹ انکلوئیر بنا دئیے جائیں اس سے پیسے کا ضیاع بھی نہیں ہو گاانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مضبوط تر بنایا جا رہا ہے تاکہ اپنے وسائل خود پیدا کرکے ترقیاتی کام کرائیں اور انہیں حکومتی گرانٹس پر انحصار نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا جائے گا۔ گلی، بازاروں، سڑکوں پر کوڑا کرکٹ نظر نہیں آئے گا۔ یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو اس نظام میں کمی پیشی کو دور کریں گی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ حکومت نے اپنی زمہ داری نبھائی ہے اور آئندہ بھی نبھائے گی۔ شہریوں کو بھی اونر شپ لینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ 8 ڈویژنز میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ اس نظام کو صوبہ بھر کی لوکل گورنمنٹس میں نفاذ کے اقدامات کیے جائیں گے۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت سرکاری اداروں میں پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ترقی کے زاویے لوکل گورنمنٹ سے گزرتے ہیں جب تک یہ نظام مضبوط نہیں ہوگا عوام کے میونسپل مسائل حل نہیں ہوں گے۔بعد آزااں کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے نئی مشینری کی خرید و فروخت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے جس سے ویسٹ کلیکشن میں کافی حد تک بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 10ستمںر تک ریسورسز پورے کئے جائیں تاکہ سروس بھی بہتر ہو ۔قبل ازیں سی او جی ڈبلیو ایم سی گوجرانوالہ اور سیالکوٹ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو آوٹ سورس کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی انہوں نے مزید بتایا کہ ڈمپنگ سائٹ کے لئے 4مرلہ زمین پر 500ملین خرچ آئے گا 270روڈ پرنس لوڈر کی خریداری کے لئے 256ملین ،میسی فرگوسن ٹرالی و ٹریکٹر کے لئے 800ملین ،لیبر کے لئے 200ملین ،ٹریکٹر برائے مین ڈمپنگ سائٹ کے لئے 360ملین روپے جبکہ مجموعی طور پر 2116 ملین درکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں فیز 1میں 4 اضلاع شامل ہیں جن میں حافظ اباد،گجرات ،گوجرانوالہ اور وزیر آباد شامل ہیں اور فیز 1 میں 4تحصیلوں کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے جبکہ سیالکوٹ کی 7تحصیلوں میں سے 6تحصئلوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا اس ضمن میں جوائنٹ اتھارٹی بنا دی گئی ہے اور ایگریمنٹ بھی ہو گیا ہے






