*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر (ون ونڈو سیل) کا دورہ، سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں آئی یومیہ درخواستوں کا جائزہ لیا*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر (ون ونڈو سیل) کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں آئی یومیہ درخواستوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو موصول کی گئی یومیہ سفٹڈ اور نان سفٹڈ فائلوں بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ کو 48 گھنٹوں میں یقنینی بنایا جائے۔ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بلا وجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے آئی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں ابھی تک آن لائن 391 درخواستیں موصول کی جا چکی ہیں۔ جن افراد نے چالان جمع کروائیں ہیں ان تمام 171 افراد کے بلڈنگ پلان جاری کیے جا چکے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ ساتھ نجی اسکیموں کو بھی آن لائن نقشے جمع کرانے کی سہولت موجود ہے۔ تمام نجی سکیموں کو بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے آن لائن سسٹم اپنانا ہو گا۔ شہری اب گھر بیٹھے ایل ڈی اے کی موبائل ایپ اور ویب سائٹ سے رہائشی بلڈنگ پلان منظور کرا سکتے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button