فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عظمیٰ کاردار اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نےیوسی 114 کی جھگیوں میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا

فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عظمیٰ کاردار اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے علامہ اقبال ٹاؤن، یوسی 114 کے علاقے میں جھگیوں میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسطرو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر،ڈبلیو ایچ او سے ڈاکٹر عارفہ خان (امیونائزیشن آفیسر)،سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ او اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے. خصوصی انسداد پولیو مہم 09 ستمبر تا 15 ستمبر تک جاری رہے گی.ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پولیو مہم میں 20 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف پورا کیا جائے گا اور

پولیو مہم میں 274 یو سی ایم اوز، 1176 ایریا انچارجز، 5820 موبائل ٹیمیں، 371 فکسڈ اور 213 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی. انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کے لیے موجود ہیں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام ڈی ڈی ایچ اوز کو خصوصی انسداد پولیو مہم مائیکرو پلان کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پولیو مہم میں ڈیش بورڈ پر جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور پولیو مہم کو اپنا قومی فریضہ سمجھیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ہر بار لازمی پلائیں. انہوں نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کو بہت بڑی معذوری سے بچا سکتے ہیں.

جواب دیں

Back to top button