پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا

خصوصی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز، انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک رہے۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا ڈیفنس فیز 6 بی بلاک میں پولیو ورکرز کے کام کا اچانک معائنہ،ڈی سی لاہور نے پولیو ورکرز سے تفصیلی بریفنگ لی ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ڈی سی لاہور کو ایریا انچارج اور سپر وائزر کو پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہے. انہوں نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں کے گھر دوبارہ وزٹ کیا جائے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے یو سی 79 گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں فکسڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایریا مسڈ نہ ہو. اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈی ڈی ایچ او کو سختی سے ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یوسی 120 بلاک اے جھگیوں میں پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی اور بچوں کو پولیو کے قطرے اور فنگر مارکنگ کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ریفیوزل و مسڈ کیسز کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

جواب دیں

Back to top button