شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری:سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے مختلف علاقوں کے دورے

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔

شہریوں سے بات چیت کی اور علاقے میں صفائی انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیم کو سبزہ زار میں چھوٹے نالوں کے گرد ویسٹ ڈرم لگانے اورسڑکوں پر عمارتی ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ ٹیموں کو کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت شہرِ لاہور کے تمام 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کی جا رہی ہیں۔شہر کی تمام کمرشل مارکیٹس کوصبح 8 بجے سے قبل کلیئر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔مزید برآں سبزہ زار، مرغزار کالونی، کھاڑک نالہ، ملتان روڈ اور سمن آباد کے علاقوں، سکیم موڑ، مون مارکیٹ، بھیکے والا موڑ، کیمپس اور برکت مارکیٹ میں آپریشن کلین اپ جارہ ہے۔آپریشن ٹیم کے افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔لاہور میں بہترین صفائی انتظامات کیلئے تمام تر وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا صرف کوڑے دان میں پھینکیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button