”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“کے ذریعے پنجاب میں پہلی مرتبہ 50ہزاربیواؤں اور یتیم بچوں کی مالی امدادکا باقاعدہ پروگرام مرتب کیاگیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے رحمت کارڈ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیاہے-صوبائی معاون خصوصی راشد اقبال نصراللہ نے رحمت کارڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی-بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ کے لئے صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے 5000 ملین روپے کی ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے۔”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ کے ذریعے 50,000 بیواؤں اوریتیم بچوں کو ایک لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔رحمت کارڈ کے تحت شرعی طور پر زکوۃ کے مستحق مسلم بیوائیں اور یتیم بچے اہل ہوں گے۔سرکاری ملازم یا پنشنر اور صاحب نصاب رحمت کارڈ کے ذریعے امداد کے حقدار نہیں ہوں گے۔”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ کے لئے موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔وزیراعلیٰ رحمت کارڈ کے لئے ویب پورٹل (https//:rahmatcard.punjab.gov.pk) پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پروگرام کی مزید معلومات کے لئے ہیلپ لائن 1077 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔ مستحقین کا انتخاب پنجاب سماجی و اقتصادی رجسٹری (PSER) کے ڈیٹا بیس کے ذریعے کیا جائے گا۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) ڈیٹا بیس کے تحت ضلعی کوٹے کی بنیاد پر مستفید ہونے والوں کا حتمی انتخاب ہوگا۔ بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیاکہ پی ایس ای آر میں رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں درخواست دہندہ کے ڈیٹا کی نادارا سے تصدیق کی جائے گی۔ ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ کی مالی امداد کی جاز کیش والٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر جاز والٹ اکاؤنٹ سروس چارجز حکومت ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رحمت کارڈ پروگرام کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر زکوٰۃ فنڈز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پروگرام کا مقصد مستحقین کے سماجی وقار اور معاشی خودمختاری کو یقینی بنانا ہے۔رحمت کارڈ پراجیکٹ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں شروع کیا گیاہے، سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ خواہش ہے پنجاب میں کوئی بیوہ اور یتیم بچہ خود کو بے سہارااور بے بس محسوس نہ کرے۔روایتی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
1 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
3 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
4 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
5 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago




