پنجاب بیوروکریسی کے وسیع پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات،ڈی جی لوکل گورنمنٹ بھی تبدیل

پنجاب بیوروکریسی کے وسیع پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔زبیر وحید کو ممبر انکوائریز محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا ہے۔سرفراز حسین خان کو سپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات طارق محمود کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا۔سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر منصور احمد کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات تعینات کردیا گیا

،محمد الطاف بلوچ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ ہاوسنگ فاونڈیشن تعینات کردیا گیا افضال احمد قمر کو سیکرٹری محکمہ زراعت کمیشن تعینات کردیا گیا،

ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن محکمہ سروسز امان اللہ کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا،

ڈپٹی سیکرٹری پی ایم آر یو آئی اینڈ سی ونگ محکمہ سروسز محمد شہزاد کو ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا ہے،محمد ذیشان حنیف کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن محمد شاہد سلیم کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ جنگلات، فشریز تعینات کردیا گیا

ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن عمران اکرم چوہان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور محمد فاروق قمر کو ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن قیصر رشید کو تبدیل کردیا گیا،سیکرٹری پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بورڈ عبدالرزاق کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کردیا گیا،کاشف رضا شہزاد اعوان کو سیکرٹری پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بورڈ تعینات کردیا گیا،محمد شعیب نسوآنہ کو ڈائریکٹر ریونیو پنجاب اوورسیز پاکستانیز تعینات کردیا گیا،ڈپٹی سیکرٹری پنجاب پاپولیشن ویلفیئر سید ظمیر حسین کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اویس نواز کو ایڈیشنل سیکرٹری کلچر محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر تعینات کردیا گیا،علیزہ ریحان کو ڈپٹی سیکرٹری پی ایم آر یو آئی اینڈ سی ونگ محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا،خرم حمید کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن انڈسٹریز، کامرس تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور محمد احمد علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور تعینات کردیا گیاہے۔

سفینہ صدیق ڈی جی ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کلثوم ثاقب کو ڈی جی لگا دیا گیا ہے۔

آمنہ منیر ڈی جی سوشل ویلفیئر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کی جگہ خواجہ سکندر زمان کو تعینات کیا گیا ہے۔

فروا عامر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو بھی سروسز ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ ان کی جگہ عمران حسین رانجھا کو اضافی زمہ داری کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button