واسا سی بی اے یونین کے وفد نےصدر چوہدری فاروق اور جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد نصر کی سربراہی میں وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد سے ملاقات کی۔سی بی اے وفد نے چوہدری شہباز احمد کو ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور واسا کی بہترین کارکردگی کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
سی بی اے یونین کے وفد نے ادارے کے معاملات اور ملازمین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔سی بی اے یونین نے واسا سینیٹیشن ورکرز کی اپگریڈیشن پر شکریہ ادا کیا۔

سی بی اے یونین کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ، وائس چیئرمین واسا
چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد کے حق میں نعرے لگائے گئے۔سی بی اے یونین نے 100 فیصد الاونس ، ورک چارج ملازمین کے لیے مطالبات بھی پیش کئے۔ چوہدری شہباز احمد نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ واسا ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔وائس چیئرمین واسا کا کہنا ہے کہ ادارے کی بہتری کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے اور تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد ادارے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔سی بی اے یونین کے وفد نے واسا کی ترقی کے لیے وائس چیئرمین کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وفد میں سہیل قریشی, زاہد خان، چوہدری افضل، رانا اقبال ، اسلم بھٹی ، سلطان گجر غالب بٹ ،سمیت دیگر شامل تھے۔






