کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور بنالےفاونڈیشن کے تحت تیسرے ورلڈ بنالے پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور کی ثقافت اور تخلیقی آرٹ کے فروغ کیلئے لاہور بنالے 2024 کے پروگرامز انتہائی ممد ثابت ہونگے۔لاہور بنالے فاونڈیشن کی بریفنگ کے مطابق 5اکتوبر تا 8نومبر بنالے 24 کے پروگرامز لاہور کے تمام تاریخی و ثقافتی مقامات پر ہونگے۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ
لاہور کے تمام محکمے آرٹ و ثقافت فروغ کیلئے پروگرامز شیڈول کیمطابق انتظامات کرینگے۔بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ لاہور آرٹ و ثقافت پروگرامز میں دنیا کے42ممالک سے آرٹسٹ شرکت کرینگے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور دنیا کے ادبی شہروں میں شامل ہے۔بنالے پروگرامز سے ادبی۔ثقافتی امیج مزید مستحکم ہوگااور لاہور کے تخلیقی آرٹ و ثقافت کیلئے بنالے پروگرامز نہایت فائدہ مند ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور غیرملکی مندوبین و آرٹسٹس شرکت کررہے ہیں۔بہترین انتظامات کے جائیں گے۔ تمام محمکمے رولز کیمطابق این او سی ز جاری کریں اور مکمل تعاون کریں۔کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 5اکتوبر تا 8نومبر لاہور میں آرٹ نمائشیں۔کانفرنس۔مشاعرہ۔آرٹ مکالموں کا انعقاد ہوگا۔ الحمراء۔ناصر باغ۔شاہی قلعہ۔شالامار باغ۔پنجاب یونیورسٹی۔لاہور میوزیم ۔اندرون لاہور میں آرٹ پروگرام بھی ہونگے۔
کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران۔ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو۔ڈپٹی سیکرٹری کلچر راحت جبین۔ایڈئشنل ڈی جی پی آر عابد نور بھٹی.قدسیہ رحیم بنالے فاونڈیشن۔۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین۔سمیت آرکیالوجی۔ٹورازم۔محکمہ تعلیم پنجاب۔ایم سی ایل۔لاہور میوزیم ۔لاہور والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔