وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کی طرف سے ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر برہمی کااظہارکیا ہے اورستھرا پنجاب کی گاڑیوں کوہر صورت ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کی گاڑی تلے آکر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدات خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پیدل سڑک کراس کرنیوالوں کیلئے الرٹ بٹن نصب کرنے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر زبیرا کراسنگ پر پیدل گزرنے والوں کیلئے پابندی یقینی بنانے کیلئے کیمرے سے ڈیجیٹل نگرانی پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک جام کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام معروف روڈز پر بائیک لین مقرر کرنے کی ہدایت کی اور پیدل سڑک کراس کرنیوالوں کیلئے زبیرا کراسنگ کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زبیرا کراسنگ پابندی یقینی بنانے کیلئے مال روڈ پر پہلا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم دیا اور مال بردار ٹریکٹر ٹرالی کو کور کیے بغیر روڈ پر نہ آنے کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالیوں کیلئے بھی کور کرنے کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں گنے کا سیزن شروع ہونے سے پہلے ٹریکٹر ٹرالیوں پر اوور لوڈنگ سدباب کیلئے کارروائی کا حکمدے دیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیروز پور روڈ کو بھی لاہور کا ماڈل روڈ قرار دینے کا حکم دیا اور پائن ایوینو، جاتی امراء چوک میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سگنل لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساؤتھ ایشیا میں لاہور کی ٹریفک رینکنگ میں بہتری پر اظہار مسرت کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ نمبیو(Numbeo)گلوبل ٹریفک رینکنگ انڈکس میں لاہوردنیا کے 149 شہروں سے بہتربن چکا ہے۔ جاتی امراء چوک، پائن ایونیو، ڈیفنس موڑ، کریم بلاک، اکبر فلائی اوور، کاہنہ، مین بلیو وارڈ میں ٹریفک ہجوم میں 70 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ 16 سے 18سال کے بچوں کیلئے 4096 ٹریفک پرمٹ/ لائسنس جاری ہوچکے ہیں۔ لاہور میں مختلف مقامات پر خواتین کیلئے 65 ہزار پینک بٹن لگائے جا چکے ہیں۔
Read Next
10 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
4 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
6 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago




