وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پیغام!!!

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں بحیثیت قوم دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی یاد دلاتا ہے، دشمنان وطن ارض پاک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں، آئیے عہد کریں کہ ہم دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو یہ باور کرانے کا دن ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی دشمن طاقت کو دندان شکن جواب دینے کیلئے متحد ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس امر پر زور دیا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے 6 ستمبر کے جذبہ کو برقرار رکھنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔دنیا کے کسی بھی قوم نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں اتنی بھاری قیمت ادا نہیں کی جو پاکستان کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ادا کی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت، وقار اور بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہماری صفوں میں اتحاد برقرار رہے اور ہم وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں۔ 6 ستمبریوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اورقومی جرات و بہادری کا دن ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں پر ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ دشمن کیخلاف پوری قوم ایک ہے اگر دشمن نے وطن عزیز کیخلاف کسی جارحیت کی کوشش کی تو پوری قوم اپنے بہادر افواج کیساتھ مل کر دشمن کیخلاف کھڑی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button