خیبرپختونخوا حکومت نے پیدائش و اموات کی تاخیر سے اندراج میں عدالتی فیصلے کی شرط ختم کر دی ہے۔محکمہ بلدیات نے صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کی خصوصی کوششوں سے خیبرپختونخوا کےعوام کو بڑا ریلیف میسر ہوا۔ صوبائی کا بینہ سے متعلقہ رولز میں ترامیم کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔جس کے مطابق عوام کو غیر ضروری مقدمہ بازی سے نجات ،اس عمل سے ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کے ذریعے پیدائش و اموات (Birth & Death) کے اندراج اور سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں نمایاں سہولت ملے گی۔ صوبائی کابینہ اجلاس مورخہ 2024-08-29 نے محکمہ بلدیات کی طرف سے پیش کردہ ترامیم سے منظوری کے بعد صوبے کے تمام
اسٹنٹ ڈائریکٹرز بلدیات کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ یادر ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور عوامی رائے لینے کے دوران مذکورہ مسئلے کی نشاندہی کی گئی جس کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد صوبائی کا بینہ سے منظوری لی گئی۔ عوامی حلقوں
نے صوبائی حکومت کی اس اقدام کو بہت سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس عمل سے ویلج کونسلوں کے اندر پیدائش واموات کے اندراج کیشرح میں نمایاں اضافہ ہوگا۔